سپریم کورٹ نے بہار کے ایک روڈریج معاملے میں آدتیہ سچدیوا کے قتل کے ملزم
راکی یادو کو پٹنہ ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت کو آج مسترد کر دیا۔ عدالت عظمی نے بہار کی حکومت کی اپیل کی سماعت کے دوران کہا کہ راکی یادو
کو ہائی کورٹ سے ملنے والی ضمانت منسوخ کی جاتی ہے. راکی یادو جنتا دل
یونائیٹڈ کی معطل قانون ساز کونسلر منورما دیوی کا بیٹا ہے۔ بہارکی حکومت نے گیا میں طالب علم آدتیہ سچدیوا کے
قتل کے ملزم راکی یادو
کی ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا. بہار کی حکومت کی جانب سے
عدالت عظمی کے سامنے اس کیس کا خاص طور سے ذکر کیا گیا تھا. ریاستی حکومت
نے معاملے کی سنجیدگی کے پیش نظر اس کی فوری سماعت کی اپیل کی لیکن عدالت
نے اسے منظور کر لیا تھا. بہار کی حکومت نے اپنی دلیل میں کہا کہ اس معاملے
کی سماعت اہم مرحلے میں ہے اور ایسے میں اعلی عدالت کی طرف سے ملزم کی
ضمانت منظور کرنا مناسب نہیں۔